اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی حکام نے پیر کے روز بتایا کہ دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے کئی کار بم دھماکوں میں کم سے کم انیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں - رپورٹ کے مطابق ان دھماکوں میں چھتیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں - اطلاعات کے مطابق یہ کار بم دھماکے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں کئے گئے اور ایک کار بم دھماکا عراقی وزارت داخلہ سے متعلق خفیہ محکمے کے نزدیک ہوا ہے - یہ دہشت گردانہ حملے ایسے حالات میں ہونئے ہیں کہ گزشتہ دو ہفتے میں صلاح الدین صوبے کے شہر تکریت کو آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کو بڑی بھاری شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲